عرب شکاریوں کو شکار سے منع کرنے پرسندھ پولیس نے 16 افراد کو گرفتار کرکے غائب کر دیا

کراچی(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے نارو کے علاقے اچھڑو تھر میں عربی شکاریوں کو شکار سے منع کرنے پر مقامی پولیس وڈیروں کی جی حضوری کرتے ہوئے حر جماعت سے تعلق رکھنے والے 16 بیگناہ لوگوں کو گرفتار کرکے غائب کردیا ہے جس کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

اپنے ایک مذمتی بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ سندھ حکومت عربوں کی نوکر بن چکے ہیں چند پیسوں کی خاطر شکار کی اجازت دی کر سندھ کے حسن کو تباہ و برباد کررہے ہیں، آئے روز سندھ میں ایسے واقعات ہورہے ہیں لہذا ہم سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ میں ہونے والے غیر قانون شکار کا نوٹیس لیکر اچھڑو تھر سے بیگناہ گرفتار حر جماعت کے لوگوں کو رہا کروایا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close