شہریوں کو دھوکہ دینے والا جعلی سرکاری اہلکار گرفتار، کن کن سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا؟

پشاور(آ ئی این پی)تھانہ ٹاون پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی سرکاری اہلکار کو گرفتار کر لیا، جعلی اہلکار کا تعلق ضلع جمرود سے ہے جو مین یونیورسٹی روڈ پر مسلح حالت میں موجود تھا، ملزم کو مشکوک حرکات و سکنات پر اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر حراست میں لے لیا گیا ہے جس کے قبضہ سے اسلحہ، وردی وغیرہ بھی برآمد کر لی گئی ہے،

ملزم سادہ لوح افراد کو دھوکہ دینے سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ ٹا ؤ ن پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ مین یونیورسٹی پر ایک مشکوک ملزم سرکاری وردی سے ملتے جلتے لباس میں ملبوس ہے جو سادہ لوح افراد کو دھوکہ دہی اور دیگر جرائم میں ملوث ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ ٹاون ابراہیم خان نے فوری موقع پر پہنچ کر ملزم بلال ولد منگل کو گرفتار کر لیا، ملزم کا تعلق ضلع خیبر سے ہے جس کے قبضہ سے اسلحہ اور جعلی وردی بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس سے مختلف زاویوں پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close