کوئی ٹکٹ لینے کو تیار نہیں، کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ کے ضمنی الیکشن میں حکمران پی ٹی آئی امیدوار سامنے نہ لا سکی

اٹک (آئی این پی)کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ کے 9فروری کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت کوئی امیدوار سامنے نہ لا سکی، تحریک انصا ف کے ورکرز میں بے چینی پھیل گئی، تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 9فروری 2022 کو کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ میں ضمنی الیکشن کا اعلان ہوتے ہی ایک تا وارڈ پانچ میں سیاسی جماعتوں جن میں مسلم لیگ(ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، تحریک لبیک، جماعت اسلامی کے نامزد کردہ امیدواروں سمیت آزاد امیدواران نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے

تاہم تحریک انصاف کے کسی ایک رہنما کی جانب سے کوئی امیدوار بھی سامنے نہ لایا جا سکا اور نہ ہی کوئی ٹکٹ لینے کیلئے تیار تھادوسری جانب سوشل میڈیا پر اور مقامی صحافیوں سے گفتگو میں تحریک انصاف کے کا رکنو ں نے اپنی جماعت کی جانب سے امیدوار سامنے نہ لانے کی تمام تر ذمہ داری کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کیلئے مقرر کردہ کمیٹی کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close