لاہور (آئی این پی) پنجاب میں کورونا وائرس سے بچا کیلئے صوبہ میں لاک ڈاؤ ن کی شرائط میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، کورونا وائرس پازیٹویٹی شرح کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں پابندیوں کا اطلاق کیا جا رہا، 10 فیصد سے زائد پازیٹویٹی شرح والے علاقوں میں پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بدھ کو محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیاگیا جس کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر ویکسی نیشن مہم اور ایس او پیز عمل درآمد تیز کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
کورونا وائرس پازیٹویٹی شرح کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں پابندیوں کا اطلاق کیا جا رہا ہے، 10 فیصد سے زائد پازیٹویٹی شرح والے علاقوں میں پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور میں کورونا وائرس کی شرح 10 فیصد سے زائد ہے۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ نوٹی فکیشن پنجاب بھر میں 31 جنوری تک نافذ العمل رہے گا، پنجاب بھر میں شادی کی تقریبات پر نافذ پابندیاں 24 جنوری سے 15 فروری تک جاری رہیں گی۔ عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ کاروباری سرگرمیاں اور دفتری امور معمول کے مطابق چلیں گے، ہر قسم کے انڈور اجتماعات، شادی کی تقریبات، ڈائننگ پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے،صوبہ بھر میں آوٹ ڈور اجتماعات، شادی کی تقریبات کی مکمل ویکسینیٹڈ 300 افراد کی گنجائش کے ساتھ اجازت ہو گی،آ ؤ ٹ ڈور ڈائیننگ کیلئے صرف مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو اجازت ہو گی، صوبہ بھر کے تمام مزارات، جمز اور سینما گھروں کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی، تمام کاروباری سرگرمیاں معمول کے اوقات میں جاری رہ سکیں گی، ہر قسم کی کانٹیکٹ اسپورٹس پر مکمل پابندی عائد ہو گی،
پنجاب بھرمیں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ 20 جنوری سے 70 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی،عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ ریل گاڑی 80 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی، مکمل ویکسینیٹڈ افراد کے ساتھ کنٹرول ٹورازم کی اجازت ہو گی، تمام تفریحی مقامات، پولز اور پارکس 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھلے رہیں گے،تعلیمی ادارے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی 100 فیصد تعداد کے ساتھ کھلے رہیں گے، تعلیمی ادارے 12 سال سے کم عمر کے بچوں کے50 فیصد تعداد کے ساتھ متفرق دنوں میں کھلے رہیں گے۔عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی مکمل ویکسی نیشن کروانے کی جامع منصوبہ کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ زرعی اور صنعتی اداروں کو نوٹی فکیشن سے مکمل استثنی حاصل ہے، پبلک ٹرانسپورٹ میں رفرشمنٹس پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے لاک ڈان نوٹی فکیشن پرعمل درآمد یقینی بنائیں گے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں