لاہور کے گرلز کالج سے 22 سالہ طالبہ کے اغواء کا ڈراپ سین، لڑکی کہاں اور کس کے ساتھ گئی؟

لاہور(آئی این پی) سمن آباد کالج سے 22 سالہ طالبہ کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، مغویہ اپنی مرضی سے کالج سے باہرنکلی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ اغواہوئی یامرضی سے گئی، تمام پہلوں سے تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے سمن آباد کالج سے بائیس سالہ طالبہ کے مبینہ اغوا کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا، سی سی ٹی وی فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ مغویہ مرضی سے کالج سے گئی۔

واقعے کی فوٹیج میں مغویہ کوباہرجاتے دیکھا جاسکتا ہے، لڑکی بھائی کے ساتھ صبح ساڑھے آٹھ بجے کالج آئی اور ساڑھے بارہ بجے کالج سے چلی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملت پارک پولیس نے بھائی کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق مغویہ کا شوہردبئی میں مقیم ہے جبکہ خاتون کی دوسال کی بیٹی بھی ہے۔پولیس آپریشنزونگ نے کہا طالبہ اغواہوئی یامرضی سے گئی، واقعے کی مختلف پہلوں سے تفتیش کی جا رہی ہے، اغوا کے بعد لڑکی کا موبائل فون نمبر بندآرہاہے جبکہ واٹ ایپ پر آن لائن شو ہوتا رہا۔۔۔۔۔

close