نئے سال کی پہلی پا نچ روزہ پو لیو مہم 24 جنوری سے شروع ہوگی

راولپنڈی (آئی این پی) ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کواٹر)م ر ضیہ سلیم نے کہا کہ نئے سال میں نئے جذ بے کے ساتھ پو لیو وائرس کے خلاف سرگرم عمل ر ہیں گے۔ ضلع بھر میں پو لیو ٹیموں کی تر بیت تکمیل کے مراحل میں ہے اور تمام پولیو ور کرز کوCOVID-19 ایس او پیز پر عملدرآمد کی خصوصی ہدا یات بھی جاری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہم کے شروع ہونے سے پہلے اسکے انتظا مات کا جائزہ اجلاس نہایت اہم ہے جسکے ذریعے ہم مہم میں آنے والے چیلنجز کو سمجھتے ہوئے بہترین سٹر یٹیجی بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسدا د پو لیو مہم ایک قو می فریضہ ہے جس میں کسی قسم کی کو تا ہی بردا شت نہیں کی جا سکتی۔چنا نچہ ضروری ہے کہ اس سے وا بستہ ہر شخص اس میں نہ صر ف پیشہ ورانہ ذ مہ داری کا مظا ہرہ بلکہ اسے سما جی ذ مہ دا ری سمجھتے ہو ئے پا کستا ن کو پو لیو فر ی بنا نے میں اپنا فعا ل کردار ادا کرے۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی آفس میں منعقدہ ڈسٹر کٹ ایمر جنسی ریسپا نس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اجلاس میں ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈا کٹر احسان غنی،ڈاکٹر نوید، کوارڈ ینیٹر ورلڈ ہیلتھ آر گنا ئزیشن ڈا کٹر حناء خان و دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شر کت کی۔مہم کے کئے کئے جا نے والے انتظامات کی تفصیل بتاتے ہوئے ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر نے مز ید کہا کہ مہم کے سلسلے میں بحریہ فیز07کو بھی ضلعی انتظا میہ کے حوالے کر دیا گیا جس کو یو نین کو نسل تخت پڑی میں شامل کیا گیاہے۔

یہاں تقریبا 2600گھر ہیں جن کا مائیکرو پلان مکمل کر تے ہوئے 08 مو بائل ٹیمیں اور02 ایریا انچارجز مقرر کئے جا چکے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ مہم کے دوران ٹارگٹس کو ہر صورت پورا کیا جائے اور مسنگ و ریفیو زل کیسز کی تعداد کو صفرتک لایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ گاہے بگاہے اس مہم کے انعقاد کا مقصد بچوں کو حفا ظتی قطرہ جات کے ذر یعے محفوظ کر نا اور ان میں قو ت مدا فعت کا اضافہ کرنا ہے اس لئے ہماری بھر پور کو شش ہو نی چاہیے کہ پا نچ سال سے کم عمر کوئی بھی بچہ ان قطروں سے محروم نہ رہے کیو نکہ محروم ر ہنے والا بچہ نہ صرف خود وائرس کا شکا ر ہو سکتا ہے بلکہ وہ دوسرے بچوں کے لئے بھی خطرے کا باعث بنتا ہے۔۔۔۔

close