یوٹیلٹی سٹورز سے اشیاء ضروریہ نایاب ہو گئیں ، آٹا گھی دالیں چینی چاول اوپن مارکیٹ میں فروخت کیے جانے کا نکشاف

فیصل آباد (آئی این پی) یوٹیلٹی سٹورز سے اشیاء ضروریہ نایاب ہو گئیں آٹا گھی دا لیں چینی چاول مین ویئر ہاؤس سے اوپن مارکیٹ میں فرو خت کیے جانے کا نکشاف ریجن بھر کے یوٹیلٹی سٹورز بھوت بنگلوں کا منظر پیش کر نے لگے سستی اشیاء ضروریہ کی خریداری کے لیے آنے والے خالی ہاتھ مایوس لوٹنے لگے تفصیل کے مطا بق فیصل آباد ریجن کے یوٹیلٹی سٹورز سے سبسڈائز ڈ اشیاء ضروریہ جن میں آٹا،گھی، چا ول،چینی،دالیں کوکنگ آئل نایاب ہو گئی

ریجن بھر کے یوٹیلٹی سٹورز بھوت بنگلوں کا منظر پیش کر نے لگے سبسڈائزڈ سستی اشیاء ضروریہ کی کریداری کے لیے آنے والے غریب شہری یوٹیلٹی سٹورز سے خالی ہا تھ مایوس لوٹنے لگے یوٹیلٹی سٹورذرائع کے مطا بق اشیاء ضروریہ کی بھاری مقدار مین ویئر ہا ؤس سے ہی اوپن مارکیٹ میں فرو خت کر دی جا تی ہیں جس کی وجہ سے ریجن کے مختلف علاقوں میں قائم یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء ضروریہ کی قلت رہتی ہے غریب عوام کو سستی اشیاء ضروریہ نہیں ملتی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں