لاہور (آئی این پی)اصل نما جعلی مکھن بیچنے والے پنجاب فوڈاتھارٹی کی گرفت میں!!تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی سربراہی میں فوڈسیفٹی ٹیم نے مغلپورہ لاہور میں کارروائی کی۔مشتاق ڈیری پروڈکشن میں موجود مکھن کا سیمپل فیل ہونے پر1000 کلو جعلی مکھن تلف کردیا۔مزید برآں سابقہ ہدایات کی خلاف ورزیاں،نامکمل لیبلنگ اور غیر معیاری سٹوریج بھی پائی گئی۔
یاد رہے اس سے قبل پروڈکشن یونٹ کوقوانین پر عملدرآمد نہ کرنے کی بناء پر اصلاحی نوٹسز اور جرمانے عائد کیے جاچکے ہیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کاکہنا تھا کہ ڈیری پروڈاکٹس کے نام پر غیر معیاری اجزاء سے تیار اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مارکیٹ میں مکھن کے نام پر مارجرین بیچنے والوں کو مکمل اور اصل لیبلنگ کا پابند کیا جاچکا ہے۔رفاقت علی نسوآنہ نے واضح کیاکہ پنجاب پیور فوڈریگولیشنز کے مطابق غلط اور جعلی لیبلنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔صوبہ بھر میں عوام تک خالص،معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں