حق دو،تحریک کے زیراہتمام بلوچستان میں دھرنے کی تیاریاں مکمل 20جنوری اورماڑہ،3فروری پسنی،10کو سربندن اور27فروری کواوتھل میں دھرنے دیے جائیں گے

کو ئٹہ (آئی این پی)حق دوتحریک کے قائد جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حق دوتحریک کے زیراہتمام حقوق کے حصول غافل حکمرانوں کو غفلت ونیندسے جگانے کیلئے 20جنوری کو اورماڑہ،3فروری کو پسنی،10فروری کو سربندن اور27فروری کواوتھل میں کوسٹل ہائی وے پر دھرنے دیے جائیں گے ہر سطح پر تیاریاں جاری ہیں غیر معینہ مدت کیلئے یکم مارچ کو گوادرمیں عوامی احتجاجی دھرناہوگاوزیرا علیٰ وان کی ٹیم نے وعدہ خلافی کی جس کی وجہ سے ہم دوبارہ احتجاج پر مجبورہوئے ہم جائزآئنی حقوق کے حصول کیلئے ہر سطح پر جدوجہدکریں گے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادرتربت میں احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے کارنرمیٹینگز،وفودسے ملاقاتوں کے دوران گفتگومیں کیا۔انہوں نے کہاکہ گوادر مکران ڈویژن کے نوجوان وعوام ملکر پورے صوبے کے عوام کو بیدار کریں گے تاکہ مظلوموں کی آوازکو توانائی مل سکیں اور لوٹ مار بددیانتی وغفلت کا خاتمہ ہوجائیں۔ حقوق کے حصول،مسائل کے حل،بے حس حکمرانوں ومنتخب نمائندوں کو خواب غفلت سے بیدار کرنے کیلئے نوجوان،قبائلی عمائدین اورعلمائے کرام ومظلوم عوام ہمارے ساتھ ہیں۔حکمرانوں کو بیانات،ٹویٹس ونوٹس سے نکل کر عملی طور پر ہمارے مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے۔اگر غافل حکمران ہمارے جائز مطالبات ماننے اورجائز قانونی حقوق دینے کیلئے تیار نہیں توہم بزور قوت جمہوری طریقے سے حکمرانوں سے حق چھین لیں گے۔ہمیں خیرات نہیں حق چاہیے حکمران خود مظلوم عوام کے وسائل سے مالامال جبکہ عوام بدحال وپریشان ہیں ہمیں تعلیم وصحت کی سہولیات چاہیے ہمیں اپنے کاروبار کو تحفظ چاہیے ہمیں چیک پوسٹوں پر عزت چاہیے حکمران زبردستی بااختیار بننے والوں کوہمیں پاکستانی سمجھناہوگااور ہماری بات ماننی ہوگی ہم حکمرانوں سے حساب مانگ رہے ہیں لوٹ مار نہیں چلنے دیں گے۔

دھمکیوں،بے عمل اعلانات وبے عمل وعدوں کانہیں عمل درآمدکی ضرورت ہے حکمران عوام کو کچھ نہیں سمجھتے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے فوری طور پر عوام سے دورہرکر رویہ بدل کربدعنوانی ولوٹ مار میں مصروف ہوجاتے ہیں حقوق مانگنے والوں کو غدار کہنا بند کیا جائے اور حقوق مانگنے والوں کو گرفتار کرکے تشددکرنے والے ناکام ہوں گے ہمیں عزت سے جینے دیاجائے۔ لاپتہ افراد کی بازیابی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ گوادر مکران کے عوام انشاء اللہ حقوق کے حصول اور ظلم وجبر کے خلاف میدان عمل میں نکلیں گے اور جابر حکمران بے حس انتظامیہ کے خلاف بھر پور مزاحمت کی جائیگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close