میڈیکل کالجز کے بلوچستان کے طلبا مطمئن رہیں، پاکستان میڈیکل کونسل کے ساتھ رجسٹریشن کا مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی

کوئٹہ (آئی این پی)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ میڈیکل کالجز کے طلبا مطمئن ر ہیں،صوبائی حکومت پاکستان میڈیکل کونسل کے ساتھ رابطہ کر کے انکی رجسٹریشن کا مسئلہ حل کرائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیکل کالجز کے طلبا کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے اسمبلی اجلاس کے موقع پر ان سے ملاقات کی وزیراعلیٰ بلو چستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی کوتاہی کے باعث یہ مسئلہ پیدا ہواجنہوں نے اس سے سنجیدگی کے ساتھ نہیں لیا تاہم موجودہ حکومت اس کے حل میں کوتاہی نہیں کریگی

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کو پی ایم سی کے ساتھ ملکر اس مسئلہ کے حل کی ہدایت کی گئی ہے اور وہ خود بھی اسلام آباد جاکرچیئرمین پی ایم سے ملاقات کرینگے اور اگر ضرورت پڑی تو وزیراعظم کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ طلبا اپنا احتجاج ختم کرکے اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور اطمینان رکھیں کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور انکا مستقبل کسی صورت خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close