سبی‘ریلوے ٹریک کو دھماکہ سے اڑا دیا گیاکوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی تین بوگیاں الٹ گئی،متعدد مسافر شدید زخمی

سبی (آئی این پی)ضلع کچھی(بولان) کے علاقہ مشکاف وپیروکنٹری کے درمیان نامعلوم افراد کی جانب سے ریلوے ٹریک کو دھماکہ سے اڑا دیا گیا،کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی تین بوگیاں الٹ گئی متعدد مسافر شدید زخمی ہو گئے،ریلیف ٹرین کے زریعے مسافروں کو راولپنڈی روانہ کردیا گیا جبکہ کراچی کے لئے بولان ایکسپریس کر رات گئے کراچی کے لئے روانہ کردی گئی،کوئٹہ سبی ریلوے ٹریک کو بحال کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا،رات گئے ریلوے ٹریک بحال نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بولان کے علاقے مشکاف وپیروکنٹری ریلوے اسٹیشن کے درمیاں نامعلوم افراد نے کوئٹہ سے جانے والی جعفر ایکسپریس کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرنے کی کوشش کی تاکہ دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ریلوے لائن اورجعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں بری طرح متاثر ہوئی جس کے نتیجے میں برآمد اطلاعات کے مطابق متعدد مسافر زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا راستہ دشوارگزر ہونے کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا پیش آتے محکمہ ریلوے کی جانب سے ٹریک کی مرمت کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کردیاگیا ریلوے و سول انتظامیہ کی جانب سے ڈھاڈر و سبی میں ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی رات گئے تک ریلوے ٹریک بحال نہ ہوسکا جبکہ ریلیف ٹرین کے زریعے کوئٹہ سے راولپنڈی ودیگر علاقوں کو جانے والے مسافر وں کو سبی اسٹیشن سے دیگر علاقوں میں بھیجنے کا کام شروع کردیا جبکہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین بولان ایکسپریس کو سبی سے کراچی روانہ کردیا گیا

واضح رہے کہ راولپنڈی سے کوئٹہ اور کراچی سے کوئٹہ آنے والی جعفر وبولان ایکسپریس کو سبی میں روک دیا گیا مسافروں کو کوئٹہ کے لئے بائی روڈ روانہ کیا گیا جبکہ خبر آنے تک سبی سے کراچی کے لئے بولان ایکسپریس کو رات گئے روانہ کردیا گیاٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرنے کی تحقیقات مقامی انتظامیہ نے شروع کردی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close