جامعہ کراچی، ایم بی بی ایس سیکنڈ، تھرڈپروفیشنل کے سالانہ امتحانات2021 ء کے نتائج کا اعلان کردیا

کراچی(آئی این پی)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم بی بی ایس سیکنڈ،تھرڈپروفیشنل (Modular)سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 258 طلبہ شریک ہوئے،253 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 05 طلبہ ناکام قرارپائے۔

کامیابی کا تناسب 98.06 فیصدرہا۔ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 246 طلبہ شریک ہوئے،230 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 16 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 93.50 فیصدرہا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close