پاکستان زندہ باد، 70 قوم پرست رہنماؤں اور کارکنوں کا قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان

سکھر(آئی این پی)سکھر خیرپور اور گھوٹکی اضلاع سے تعلق رکھنے والے 70 سے زائد قوم پرست رہنما ؤں اور کارکنان نے قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کردیا،پاکستان زندہ باد افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے، سہانے خواب دیکھا کر راستے سے بھٹکایا گیا تھا،مگر اب ہم،صحیح راستے پر آگئے ہیں، قومی دھارے میں شامل رہنماؤں کی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس میں اظہار خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھر خیرپور اور گھوٹکی اضلاع سے تعلق رکھنے والے 70 سے زائد قوم پرست رہنما و کارکنان نے قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے یہ اعلان ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھائے قوم پرست کارکنوں و رہنماؤں ایاز عباسی،توصیف احمد،نعیم۔بلو،محمد بخش چاچڑ،سراج احمد،نصرا للہ،ذوالفقار میرانی،عبدالوہاب رند،نذیر احمد و دیگر 70 سے زائدکارکنوں و رہنماؤں جن کا تعلق جیئے سندھ قومی محاذ،جیئے سندھ محاذ، جیئے سندھ تحریک و دیگر قوم پرست جماعتوں سے تھا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سہانے خواب دیکھا کر راستے سے بھٹکایا گیا تھا مگر اب ہم۔صحیح راستے پر آگئے ہیں ہم سے ماضی میں جو غلطیاں ہوئی ہیں ہم ان پر شرمندہ ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ ملک و قوم کے لیے اپنی جانیں تک قربان کردیں گے اور اس ملک پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں