سیالکوٹ،جوئے کے اڈے پر چھاپہ، رنگے ہاتھوں گرفتار 4 جواریوں سے 3 ہزار 7 سو روپے برآمد

سیالکوٹ(آئی این پی) تاش پر جوا کھیلنے والے چار افراد رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے گئے۔

تفصیلات کیمطابق تھانہ مراد پور کے علاقہ گوہد پور میں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر تاش پر جوا کھیلنے میں مشغول یوسف، اسلم، بابر اور اقبال کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے تاش اور جوئے پر لگی ہوئی رقم ٹکری37سو روپے برآمد کئے اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close