سکول بند یا کھلے رکھنے کا معاملہ، محکمہ تعلیم کا اسکولوں سے کورونا کے نمونے اکٹھے کرنے کا فیصلہ

کراچی(آئی این پی) محکمہ صحت سندھ نے صوبے کے تمام اسکولوں سے کورونا کے نمونے اکٹھے کرنے کا فیصلہ کرلیا، نمونوں کے نتائج کی بنیاد پر کورونا ٹاسک فورس اسکولز بند یا کھلے رکھنے کا فیصلہ کرے گی۔ اتوار کو محکمہ صحت سندھ نے صوبے کے تمام اسکولوں سے کورونا کے نمونے اکٹھے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے تمام ڈی ایچ اوز کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کے ہر ضلع کے اسکولوں سے 100 سیمپل اکھٹے کئے جائیں گے، اور کورونا کے کہ سیمپل ڈاؤ اسپتال کی کورونا لیب میں بھیجے جائیں گے، جس کے بعد محکمہ صحت سندھ ٹیسٹس کے نتائج سے ٹاسک فورس کو آگاہ کرے گا، اور ان نتائج کی بنیاد پر کورونا ٹاسک فورس اسکولز بند یا کھلے رکھنے کا فیصلہ کرے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close