بلدیاتی ایکٹ کیخلاف احتجاج مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے کیا جا رہا ہے، پیپلز ہارٹی کی رہنما نے جماعت اسلامی کی قیادت پر بڑا الزام عائد کر دیا

کراچی (آئی این پی) پیپلزپارٹی کی رہنما و سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ شہلا رضا نے جماعت اسلامی کے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف احتجاج پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔اتوار کو اپنے ردعمل میں شہلارضا نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ کے خلاف احتجاج پر جماعت اسلامی کوشرم آنی چاہیے جماعت اسلامی پٹرولیم، بجلی، گیس کی قیمتوں پر آواز بلند کرے۔

انہوں نے کہا عوام پر 350 ارب روپیکے ٹیکس لاد دئیے گئے لیکن جماعت اسلامی کو عام آدمی کیمسائل سیکوئی واسطہ نہیں اگر جماعت اسلامی کو بلدیاتی قانون سیکوئی مسئلہ ہوتا تو ترمیم دیتی۔ دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے کے شرکا ء سے خطاب میں کہا ہے کہ میٹروپول سے وزیر اعلیٰ ہاؤ س قریب ہے ان شا اللہ وہاں بھی دھرنا دیں گے سندھ اسمبلی کو خالی نہیں کریں گے یہ ہمارا احتجاجی مرکز ہے اہل کراچی کو حق نہ دیا گیا تو شہر کی تمام شاہراں اور سڑکوں پر دھرنے اور مارچ ہوں گے ایک ہفتے میں پورے شہر میں دوہزار کارنر میٹنگز کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close