بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ،20 کلو آٹے کا تھیلا 1440 روپے کا ہوگیا

کوئٹہ(آئی این پی) بلوچستان میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے،20 کلو آٹے کا تھیلا 1440 روپے کا ہوگیا۔اتوار کو ذرائع کے مطابق صوبے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1400 روپے سے بڑھ کر 1440 روپے کا ہوگیا ہے، صوبے میں گندم اور آٹے کی قلت کے باعث پنجاب اور سندھ سے منگوانے پر آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

صوبائی ویزر خوراک زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ گندم کے آف سیزن کی وجہ سے ہوا ہے کیوں کہ سندھ اور پنجاب گندم نہیں دے رہا جب کہ فلور ملز مالکان خود آٹا اور گندم منگوا رہے ہیں تاہم آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close