اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب کار سے 39 کلوگرام چرس 20 کلوگرام سے زائد افیون برآمد ، کار سوار کی شناخت کیا نکلی؟

اسلام آباد(آئی این پی) اے این ایف انٹیلی جنس نے ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی،برآمد کی گئی منشیات میں 39 کلوگرام سے زائد چرس اور 20 کلوگرام سے زائد افیون شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے این ایف حکام کے مطابق انٹیلی جنس ٹیم نے اے این ایف کے ساتھ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے راولپنڈی موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب کار سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی، جب کہ موقع سے ایک ملزم اور کار کو تحویل میں لے لیا گیا،

قبضے میں لی گئی منشیات میں 39 کلوگرام سے زائد چرس اور 20 کلوگرام سے زائد افیون شامل ہے، جب کہ کار میں سوار ملزم کی شناکت محمد علی سجاد کے نام سے ہوئی ہے جو اٹک کا رہائشی ہے، ملزم نے بڑی مہارت سے کار کے سلینڈر میں 60 کلو منشیات کو چھپا رکھا تھا، ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close