مخالف جماعتوں کے کارکنوں کو قتل کرنے والادہشتگرد گرفتار کر لیا گیا

کراچی(آئی این پی)سی ٹی ڈی کی کارروائی،مخالف جماعتوں کے کارکنوں کو قتل اور پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل کو زخمی کرنے والا دہشتگرد گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے سیکٹر 5M نارتھ کراچی ڈبل روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے سنی تحریک کا دہشتگرد ندیم نور عرف سنی ولد نور احمد کو گرفتار کرکے ایک 30 بور پستول اور 4 گولیاں برآمد کرلی گئی. ملزم واردات کی غرض سے جارہا تھا کہ گرفتار کر لیا گیا.

گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کیا کے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مخالف جماعت کے کارکنوں پر فائرنگ کرکے قتل کرنے اور پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل کو زخمی کرنے کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے. ملزم کے ساتھی پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں. ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے 2007 میں تھانہ بلال کالونی کی موبائل پر اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کی جس میں پولیس کانسٹیبل رضوان زخمی ہوا. جسکا مقدمہ تھانہ بلال کالونی میں درج ہے. ملزم نے 2008 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نیوکراچی سیکٹر 5F گھر کے باہر بیٹھے مخالف جماعت کے کارکنوں پر فائرنگ کی جس سے ارشد نامی لڑکا ہلاک ہوگیا جسکا مقدمہ تھانہ بلال کالونی میں درج ہے.

ملزم نے 2013 میں مخالف جماعت سے کھالوں پر جھگڑے میں یونٹ آفس پر حملہ کرکے فائرنگ سے متعدد کارکن کو زخمی اور بعدازاں دفتر کو آگ لگا کر جلا دیا. جسکا مقدمہ تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں درج ہے. گرفتار ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد روپوش ہوگیا تھا اب دوبارہ لڑکوں کو منظم کررہا تھا کہ سی ٹی ڈی نے گرفتار کر لیا. ملزم سے تفتیش جاری ہے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں