کراچی(آئی این پی)شہری کے گھر میں داخل ہوکر شہری پر تشدد اور خواتین کی بے حرمتی کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کردیا گیا۔ہفتہ کوسٹی کورٹ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت کے روبرو شہری کے گھر میں داخل ہوکر شہری پر تشدد اور خواتین کی بے حرمتی کے مقدمے کی سماعت کے موقع پرنامزد پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے کیس کے مرکزی ملزم اور رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان سمیت دیگر 2 افراد پر فرد جرم عائد کردی، تاہم ملزم ملزمان کا صحت جرم سے انکار کردیا۔ کیس میں نامزد دیگر ملزمان میں محمد عمران اور قیصر شامل ہیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا، عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو بھی نوٹس جاری کردیے۔مدعی مقدمہ کے مطابق 2 جولائی 2019 کو ملک شہزاد اعوان اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ میرے گھر میں داخل ہوا، ملزمان نے میری اہلیہ اور بیٹی سے بد تمیزی کی، جب کہ میرے بیٹے کو کلاشنکوف کے بٹ مارے۔ ملزم ملک شہزاد اعوان پر مدعی مقدمہ پر پولیس شکایت واپس لینے کے لئے دھمکیاں دینے کا بھی الزام ہے۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مدینہ کالونی تھانے میں مقدمہ درج کیا تھا۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں