لوئیر دیر‘ مختلف سیاسی جماعتوں کے سینکڑوں کارکنوں کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

لوئیر دیر (آئی این پی) میدان زیمدارہ میں سینکڑوں افراد کامسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان۔ ضلعی صدر ملک فاروق اقبال یوسف زئی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار اس حوالے سے گزشتہ روز میدان کے علاقہ زیمدارہ میں ایک بڑی شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں علاقہ کی ممتاز شخصیات تسلیم جان ٹھیکہ دار، کریم خان، نعیم جان، جاوید خان، احسان الحق، بادشاہ حسین، نوید، داوود، آیاز اپنے خاندانوں اور دوست احباب کے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مختلف سیاسی جما عتوں سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

ن لیگ لوئر دیر کے صدر ملک فاروق اقبال یوسف زئی، جہان زادہ کاکا، حاجی عمر خطاب، سید جہان عالم باچا نے شمو لیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئے ساتھیوں کو ن لیگ میں شمولیت پر مبارک باد دی اور کہا کہ ن لیگ اس وقت اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود سینکڑوں افراد کی ن لیگ میں شمولیت نیک شگون اور اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ عوام میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی بیا نیہ کے ساتھ ہیں انھوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ملک کی معیشت تباہ اور ائے روز نئے بجٹ پاس کرکے عوام پراربوں روپے کی ٹیکس نافذ کیا گیا انھوں نے بجلی کی قیمت میں 4.30روپے کا اضافہ عوام پر ڈرون حملہ قرار دیا اور کہا کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام پر عوام کے جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ عمران خان حکومت نے عوام سے چمڑا نکال دیا اور مہنگائی بے روز گاری سے عوام خود کشیوں پر مجبور ہورہے ہیں ملک کی تباہ حال معیشت کی زمہ دار وہ قوتیں ہیں جنہوں نے عمران نیازی کو قوم پر مسلط کیا ہے

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو بحرانوں سے صرف میاں نواز شریف نکال سکتے عوام نے مہنگائی اور بیڈ گور ننس کا بدلہ بلدیاتی انتخا بات میں حکومت سے لے لیااور دوسرے مرحلہ کے انتخا بات میں پی ٹی ائی کا صفایا ہوگا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close