کوئٹہ (آئی این پی) حکومت بلوچستان کا یکساں معیاری تعلیم کے مشن کیلئے بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گرلز کیڈٹ کالج کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ خواتین کیلئے تعلیم کی اہمیت کے پیش نظر جدید سہولیات سے آراستہ 150ایکڑ پر مشتمل بلوچستان کا پہلا گرلزکیڈٹ کالج ہے جو 400طالبات کی گنجائش کا حامل جدید کیمپس ہے جس میں کھیلوں کے وسیع مواقع، سٹاف کیلئے رہائش اور دیگر سہولیات شامل ہے گرلز کیڈٹ کالج تربت میں طلبا کیلئے جنوبی بلوچستان اور پاکستان کے دیگر علاقوں کیلئے مخصوص نشستیں رکھی گئی ہے۔
گرلز کالج تربت کا مقصد خواتین کو یکساں تعلیمی مواقعوں کی فراہمی سے ان کی بہترین تعلیم و تربیت کرنا ہے تاکہ ان میں خود اعتمادی بڑھے تاکہ وہ قومی سالمیت اور ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا مثبت کردار نبھا سکیں۔گرلز کالج تربت کیمپس کے علاوعہ آرمی پبلک سکول کیلئے ایک ہزار طلبا و طالبات کی گنجائش پر مشتمل علیحدہ کیمپس بھی بنایا گیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں