علاقہ مکین خود ڈاکوؤں سے نمٹنے لگے، موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش ناکام بنادی، دوملزمان گرفتار

سکھر(آئی این پی) روہڑی کے قریب علاقہ مکینوں نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش ناکام بنادی،دوملزمان کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیاتفصیلات کے مطابق سکھر ضلع کی تحصیل روہڑی کے جھانگڑو تھانے کی حدود میں دومسلح ملزمان نے ایک شخص کو روک کر اسلحے کے زور پر اس سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی تو اس نے چیخ وپکار مچادی جس پر علاقے کے لوگ وہاں پہنچ گئے

اور انہوں نے ملزمان کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے انہیں دھر لیا اور مارپیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کردیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close