گندم کی خوردبرد کے ریفرنس کاملزم گرفتار،جیل بھیج دیا گیا

سکھر(آئی این پی) نیب کی کاروائی،فوڈ سپروائزر گرفتار،عدالت میں پیشی کے بعد جیل بھیج دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیب سکھر کی ایک ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ خوراک میں گندم کی خوردبرد کے ریفرنس کے ایک ملزم فوڈ سپروائیزر نثار سوڈھڑ کو گرفتار کرلیاہے نیب کی ٹیم نے ملزم کو گرفتاری کے بعد سکھر کی احتساب عدالت میں پیش کیا

عدالت نیملزم کو جیل بھیج دیا نیب حکام کے مطابق ملزم پر سال 2015 سے سال 2018 تک پندرہ کروڑ روپے سے زائد کی گندم خورد برد کرنے کا الزام ہے اور اس کے خلاف نیب عدالت میں ریفرنس زیر سماعت ہے جس میں ملزم ایک عرصے سے فرار تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close