لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جمعہ کو اسلام آباد سے واپسی پر اچانک سیالکوٹ پہنچ گئے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے سیالکوٹ شہر کا بغیر پروٹوکول 2 گھنٹے طویل دورہ کیا اور شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں کا وزٹ کیا اور شہر میں صفائی اور ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا-
وزیر اعلی عثمان بزدار نے شہر میں جاری مختلف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر پیشرفت کا مشاہدہ کیا اور ہدایت کی کہ سیالکوٹ کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ پایہ تکمیل پہنچائیں گے – سیالکوٹ سمیت ہر شہر کی ترقی اور مسائل پر نظر ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے-
پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مضبوط اور بہتر بنایا جائے- انہوں نے کہا کہ میں آئندہ بھی ہر شہر کا اچانک دورہ کر کے صورتحال کا خود جائزہ لوں گا-وزیر اعلی عثمان بزدارنے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو طلب کر کے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں اور امن و امان سے متعلق بریفنگ لی ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں