سیاسی بیروز گار فرسٹریشن کا شکار ہیں، جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اور فتح ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے،عثمان بزدار نے اپوزیشن کو آئینہ دکھا دیا

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں غیر پارلیمانی اور غیر جمہوری رویئے کا مظاہرہ کیا۔ ناکام ترین اپوزیشن نے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا شور مچانا ان کی فرسٹریشن کو ظاہر کرتا ہے۔ شور مچا کر اپوزیشن عناصر نے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ نااہل اپوزیشن صرف پوائنٹ سکورنگ کی کوشش میں مصروف ہے۔اپوزیشن جماعتوں کا غیر جمہوری رویہ قابل مذمت ہے۔

اپوزیشن کی قسمت میں رونا لکھا ہوا ہے اور یہ آئندہ بھی روتے رہیں گے۔ فنانس ترمیمی بل کے ذریعے عام آدمی پر بوجھ نہیں ڈالا گیا۔اپوزیشن کا کام صرف عوام کو گمراہ کرنا رہ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی بیروز گار فرسٹریشن کا شکار ہیں اورصرف پراپیگنڈا کررہے ہیں۔ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اور فتح ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔ جھوٹ کی سیاست کا وقت گزر گیا، اب تبدیلی کا دور ہے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close