ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا آفیشل ٹوئٹراکاونٹ ہیک ہوگیا، ہیکرز نے اکاؤنٹ کر پٹو کرنسی کے کوائن بیورو میں تبدیل کردیا

راولپنڈی(آئی این پی)سانحہ مری کے بعد راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کے لئے نئی مشکل و پریشانی کا سامنا،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا آفیشل ٹوئٹراکاونٹ ہیک کرکے کرپٹو کرنسی کے کوائن بیورو میں تبدیل کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈی سی راولپنڈی کا آفیشل ٹوئٹرہینڈلر ہیکرز نے ہیک کرلیا،ہیکر نے ڈی سی راولپنڈی کے آفیشل ٹویٹراکاونٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال کر اسے کرپٹو کرنسی کے کوائن بیورو میں تبدیل کر دیا۔ڈی سی راولپنڈی کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈلر ہیک ہونے کے باعث ضلعی انتظامیہ کو اپنی کارکردگی کی سوشل میڈیا کے ذریعے تشہیر نہ ہونے کے باعث شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے معاملہ پر پنجاب حکومت کو مطلع کرکے آفیشل ہینڈلر کو کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں،جسکے لئے صوبائی حکومت کے آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں،معاملہ پر ٹویٹر انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close