بدقسمتی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

لاہور(آئی این پی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر تعلیم نے لکھا کہ بدقسمتی سے میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ کورونا کی علامتیں معمولی ہیں اور میں خود کو ٹھیک محسوس کررہا ہوں۔

انہوں نے سارا وقت ماسک پہننے اور ضروری ہدایات پر عملدر آمد پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بہت جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں