آئندہ 90 دنوں میں اہم سیاسی شخصیات جے یو آئی میں شمولیت اختیار کریں گی، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

کوئٹہ (آئی این پی)جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام عام انتخابات میں کامیابی کیلئے یونٹ کی سطح سے لیکر مرکزی سطح تک پروگرام ترتیب دے رہی ہے،آئندہ چند ماہ میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے بہت سی اہم سیاسی شخصیات جمعیت علما اسلام میں شمولیت اختیار کریں گی، مردم شماری میں تمام علاقوں کو برابری کی بنیاد پر رکھا جائے مردم شماری سے ہی ہر علاقے کی آبا دی کا تعین ہوگا بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مردم شماری کواس وقت تسلیم کریں گے جس میں کسی بھی علاقے کا حق تلفی ہو جمعیت علما اسلام کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں پر زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے ساتھ ساتھ عام انتخابات کیلئے بھی تیاریاں تیزکریں انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں اب کوئی بھی وقت موجودہ وفاقی حکومت کو نہیں بچاسکتی کیونکہ موجودہ حکومت نے گزشتہ تین سالوں کے دوران وہ کارنامے دئیے جس نے ملک کو ترقی دینے کی بجائے مزید پچاس سال تک بحرانوں میں دھکیل دیا ہے اب ملک کو واپس ٹریک پر لانے اور اس کی معاشی حالات بہتر کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ شروع دن سے موجودہ حکومت کے خاتمے کیلئے جدوجہد کررہی ہے اور اب ایک بار پھر تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہورہی ہیں اور آئندہ مارچ تک حالات تبدیل ہوں گے آنے والے انتخابات بہت اہم ہے

اور موجودہ حکمرانوں نے ملک کے معاشی حالات کو تباہی و بربادی سے دوچار کردیا اور حکومت جو معاشی حالات ٹھیک ہونے کے دعوے کررہے ہیں حالات اس کے برعکس ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close