قتل دہشتگردی اغواء سمیت17 سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار

دکی (آئی این پی)دکی لیویز کا کوہلو شہر میں کاروائی قتل دہشتگردی اغوا اور اقدام قتل سمیت 17 سنگین مقدمات میں مطلوب اہم ملزم آدم مری کو گرفتار کرلیا گیا ۔دکی لیویز نے ڈپٹی کمشنر دکی عظیم کاکڑ کی ہدایت پر رسالدار لیویز اسرار احمد ترین کی سربراہی میں کوہلو شہر میں چھاپہ مارکر دکی لیویز کو قتل،اقدام قتل، دہشتگردی،چوری،ڈکیتی،اغوا اور دیگر 17سنگین مقدمات میں مطلوب انتہائی اہم ملز م ادم خان عرف عادو ولد مانڑک قوم ڈریانی مری کو گرفتار کرلیا۔

کاروائی میں کوہلو لیویز فورس کے رسالدار محمد ظریف مری اور رسالدار دادمحمد مری سمیت لیویز فورس کوہلو بھی شامل تھی۔گرفتار ہونے والا ملزم دکی لیویز کو قتل کے دو دہشتگردی کے ایک،اغوا کے دو،ڈکیتی کے تین اقدام قتل آور ہوئی فائرنگ کے تین،اور چوری کے چھ مقدمات میں مطلوب اشتہاری تھا۔ملزم گزشتہ نو سال سے مفرور تھا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close