کوئٹہ (آئی این پی)وزیر اعلیٰ بلو چستان عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں 804مختلف آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان کا یہ اقدام بے روزگاری کے خاتمے کے ایجنڈہ کا حصہ ہے،محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں 2011کے بعد بھرتیاں نہیں ہوئی ہیں،
وزیراعلیٰ بلوچستان کی سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کو فوری طور پر بھرتیوں کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی ہے بھرتیوں کا عمل صرف اور صرف میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر کیا جائے تاکہ بھرتی کے عمل میں کسی حق دار کی حق تلفی نہ ہو۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں