لاہور (آئی این پی) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سے کورونا سے بچا ؤ کیلئے جاری لاہور ویئرز ماسک مہم کو بڑی کامیابی حاصل ہوگئی ہے،امریکی ادار ے کے عطیہ کردہ ماسکس کے 19 کنٹینرز لاہور پہنچ گئے۔ جمعرات کو امریکی نجی کلودنگ فرم کے عطیہ کردہ ماسکس کے 19 کنٹینرز لاہور پہنچ گئے، پہلی کھیپ کے 10 کنٹینرز میں تقریبا 80 لاکھ کوویڈ واش ایبل ماسک لاہور گودام میں پہنچ گئے۔اسسٹنٹ کمشنر جنرل لاہور عثمان جلیس، و اے سی رائیونڈ عدنان رشید کی زیرِ نگرانی ماسک کی گوداموں میں منتقلی کردیے گئے ، کووڈ واش ایبل ماسکس کی پہلی کھیپ آج علی الصبح سندر انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور پہنچی ہے۔جنوری 2022 میں 2 کروڑ کووڈ ماسکس کے کل 27 کنٹینرز لاہور پہنچیں گے، امریکی نجی فرم نے تقریبا 45 ملین ڈالر مالیت کے 30 ملین ماسکس کمشنر لاہور مہم میں عطیہ کیے۔
کمشنر لاہور کی ہدایت پر ماسکس کو محفوظ رکھنے کیلئے گوداموں میں رکھا جائے گا۔کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ کووڈ ماسکس سے تمام شہریوں کو کورونا بچا کور مہیا کریں گے، اومیکرون وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،3 کروڑ ماسک کے حصول ترسیل پر کوئی سرکاری خرچہ نہیں ہوا، تمام ماسکس شہریوں کے گھروں تک بھی بالکل فری پہنچیں گے، پاکستان پوسٹ آفس گھر گھر تک ماسک پہنچائے گا،حکمت عملی تیار ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں