موجودہ حکومت تکون پہیے پر چل رہی ہے،نواب اسلم رئیسانی نے حکومت کے مستقبل کی پیشنگوئی کر دی

کوئٹہ (آئی این پی) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ سرکار نے اپنی خامیوں کا غصہ ڈاکٹرز پر اترا ہے، موجودہ حکومت تکون پہیہ پر چل رہی ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ حکومت چلے گی یا نہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی و رکن اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے کہاکہ سرکار نے اپنی خامیوں کا غصہ ڈاکٹرز پر اترا ہے، ڈاکٹرز پر تشدد قابل مذمت ہے سرکار راستہ نکالے۔

صحافی کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پہیہ گول ہوتا ہے لیکن یہ حکومت تکون پہیے پر چل رہی ہے جس سے اندازہ لگا لیں حکومت چلے گی یا نہیں۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close