پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کی سندھ کےبلدیاتی قانون کیخلاف احتجاجی ریلی و مظاہرہ

سکھر(آئی این پی)سکھرمیں پی ٹی آئی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کی جانب سے بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاجی ریلی و مظاہرہ،سندھ کے عوام کے حقوق غضب نہیں کرنے دیں گے،رہنماؤں کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم، (ف) لیگ کی جانب سے سندھ حکومت کی جانب سے پیش کردہ نئے بلدیاتی قانون کے خلاف قاسم پارک سے ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں کی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے پریس کلب کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا

اور دھرنا دیا اس موقع پر ریلی میں شریک رہنماؤں عبدالعزیز ابڑو، کاشف قاضی، ماجد ڈنور،صبا بھٹی،ایم کیو ایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی دیوان چند چاولہ،ظہور الدین انصاری، سراج احمد، جی ڈی اے کے رہنما فقیر عنایت برڑو،میر اعجاز ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے جو بلدیاتی قانون پیش کیا گیا ہے اس میں عوام کے حقوق غضب کرنے کی کوشش کی گئی ہے سندھ کے عوام پہلے ہی پیپلزپارٹی کی حکومت کی وجہ سے مسائل و مصائب کا شکار ہیں پیپلزپارٹی اس بلدیاتی قانون کے ذریعے تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتی ہے تاکہ بلدیاتی نمائندے اس کے محتاج رہیں سندھ کے عوام پیپلزپارٹی سے بیزار ہوچکے ہیں اور اس سے نجات چاہتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اس بلدیاتی قانون کے خلاف ہر سطح اور ہر فورم پر احتجاج اور مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close