پیپلز پارٹی کاٹریکٹر ٹرالی مارچ ، آغاز 21 جنوری کو اوکاڑہ سے ہو گا

اوکارڑہ (آئی این پی)پیپلز پارٹی کے ممبر آرگنائزنگ کمیٹی ٹریکٹر ٹرالی مارچ سید حسن مرتضی ٰنے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ٹریکٹر ٹرالی مارچ کا آغاز 21 جنوری کو اوکاڑہ سے ہو گا۔بدھ کو پیپلز پارٹی کے ممبر آرگنائزنگ کمیٹی ٹریکٹر ٹرالی مارچ سید حسن مرتضی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کاشتکار تنظیموں سے رابطے کر لیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یوریا اور ڈی اے پی کی بلیک مارکیٹنگ ناقابل قبول ہے، سیڈ ریسرچ سنٹرز کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نالائق حکومت ملکی زراعت کے لیے پیرا سائیٹ بن چکی ہے، سرکاری اثاثوں کی نیلامی بند کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کسانوں کے مسائل حل کر کے ہی دم لے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close