گلگت (آئی این پی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ تمام سکولوں میں سوشل ورک لازمی قرار دینے کے حوالے سے سفارشات پیش کریں،تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ایم ایل او کی آسامیوں پر بھرتیوں کو یقینی بنائے، تمام ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کو مکمل فعال کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ بدھ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے تخلیق شدہ 4ہزار آسامیوں ریشنلائزیشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیکریٹریز اپنے متعلقہ محکموں آرگینوگرام تیار کریں جس سے محکمے میں درکار آسامیوں کی نشاندہی ہو اور اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئے۔
محکمہ تعلیم میں اساتذہ اور لیکچرز کی آسامیاں حکومت کی ترجیح ہے۔ تمام اضلاع کے سکولوں اور کالجز کو ان کی ضرورت اور پی سی فورز کے مطابق آسامیاں تخلیق کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں تمام سکولوں میں سوشل ورک لازمی قرار دینے کے حوالے سے سفارشات پیش کرے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں میڈیکو لیگل آفیسر (ایم ایل او) کے آسامیوں اور پولیس سرجن کو یقینی بنائے۔
تمام ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کو مکمل فعال کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کیلئے درکار ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی دستیابی کو یقینی بنایا جارہاہے۔ پہلی مرتبہ سائیکاٹرکس اور فزیوتھرپسٹس کی آسامیاں تخلیق کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری سروسز کو ہدایت کی ہے کہ نئے تخلیق شدہ آسامیوں کے تحت متعلقہ محکموں کی مشاورت سے اعلیٰ آسامیوں کو مشتہر کرنے کیلئے جلد ایف پی ایس سی بھجوائیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں