بنی گالہ میں آپریشن،7غیر قانونی ادارے سیل کر دیئے گئے

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے)بلڈنگ کنٹرول سیل ساوتھ نے بنی گالہ کے علاقے میں غیر قانونی اور غیر مجاز بلاک فیکٹریوں، کرشنگ پلانٹس، تعمیراتی کمپنیوں اور میٹریل سپلائرز کے خلاف آپریشن کیا،دوران آپریشن سات غیر قانونی اداروں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید نے مجسٹریل کور فراہم کی۔

دوسری جانب سی ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے پارک روڈ پر عارضی اور مستقل تجاوزات کے خلاف انسداد تجاوزات آپریشن کیا گیا۔اے سی سیکرٹریٹ انیل سعید نے مجسٹریل کور فراہم کیا۔ پانی کے ضیاع اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے خلاف میونسپل بائی لاز کے تحت جرمانے بھی جاری کیے گئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close