اوپن یونیورسٹی، سمسٹر بہار 2022ء کے داخلے 15جنوری سے شروع ہونگے

اسلام آباد(آئی این پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2022ء کے پہلے مرحلے کے داخلے 15جنوری سے شروع ہورہے ہیں، داخلوں کے پہلے مرحلے میں میٹرک،ایف اے اور فیس ٹو فیس طریہ کار سے پڑھانے والے بی ایس، ایم ایس سی،ایم ایس/ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامزشامل ہیں۔ واضح رہے کہ میٹرک اور ایف اے پروگراموں میں پاکستان میں مقیم طلبہ کے علاوہ بیرون ملک پاکستانی اور دوسرے بین الاقوامی طلبہ بھی داحلہ لے سکتے ہیں جبکہ داخلے کے پہلے مرحلے میں پیش کردہ دوسرے پروگراموں میں ملک کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں رہائش پذیرطلبہ داخلے کے اہل ہونگے۔

بیرون ممالک میں یونیورسٹی داخلے آن لائن سسٹم کے تحت پیش کررہی ہے، انکے لئے داخلوں سے لیکر امتحانات تک تمام سرگرمیاں آن لائن ہونگی۔یکم مارچ سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے کے داخلوں میں بین الاقوامی طلبہ کے لئے 30سے زائد پروگرامز پیش کئے جائیں گے۔تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر15۔جنوری سے آن لائن دستیاب ہونگے۔واضح رہے کہ یونیورسٹی کی داخلہ پالیسی کے مطابق بی ایس/ایم ایس سی/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے آن لائن اپلائی کرنا لازمی ہے جبکہ میٹرک اور ایف اے پروگراموں میں داخلہ فارم مینول اور آن لائن دونوں طریقوں سے جمع کیا جاسکے گا،

فارم آن لائن جمع کرانے کی صورت میں داخلہ فارم پرنٹ کرکے یونیورسٹی کو بھجوانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں