لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی سرخرو رہی- وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری او ردیانتداری پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا- پی ٹی آئی پرانگلیاں اٹھانے والوں کے اپنے دامن داغدار ہیں -پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو ایک،ایک روپے کا حساب دیا ہے-مخالفین کا پراپیگنڈہ پی ٹی آئی کی شفافیت کے سامنے دم توڑ چکاہے-
پیپلز پارٹی او رن لیگ کے لیڈر بھی فارن فنڈڈ ہیں اور ان کے اثاثے بھی-ان دونوں جماعتوں کے اکاؤنٹس چیک ہوئے تو قوم کے سامنے ہوشربا انکشافات ہوں گے-بیرون ملک جائیدادیں بنانے والے پہلے اپنے کرپشن آلودگریبان میں جھانکیں ۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں