کوئٹہ/کراچی/اسلام آباد (آئی این پی) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ وہ پی ڈی ایم کی قیادت جو ملک میں دیانت دارانہ اور شفاف انتخابات کا نہ صرف مطالبہ کر تی ہے بلکہ اس کے لیے احتجاج، لانگ مارچ اور دھرنادیا جا تاہے لیکن آہنی سیا سی جماعتوں کی دیانت دارانہ انٹراپارٹی انتخابات کی کبھی بھی توفیق نہیں ہو ئی۔ وہ منگل کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اکثر سیاسی پارٹیوں کو خاندانی اور موروثی بنا دیا گیا ہے اگر کوئی 50/50سال اچھے اور برے وقت میں اُن پارٹیوں میں استقامت کے ساتھ رہے لیکن جب پارٹی کے اداروں اور پارٹی دستور پر شخصی آمریت اپنی من مانی کرنے اور اقرباء نوازی پر اتر آئے جہاں یہ پارٹی کے اداروں میں بات کرنے کو جرم اورسنگین غداری قرار دیا جاتا ہے وہاں اصلاح احوال کے لیے کچھ سرپھرے آواز اٹھاتے رہے اور اٹھاتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سا تھ (ف) کو نتھی کرنے کے بعد فوائد اپنوں کو دیئے اورجو غیروں کو بھاری بھرکم رقومات کے بدلے سینٹ، اسمبلیوں اور بلدیات انتخابات میں ٹکٹ بیچے گئے-جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما نے کہا کہ اگر ان میں ہمت ہے تو یہ چیلنج قبول کرکے میڈیا یا کسی بھی فورم پر آئیں ہم ان پر لگے الزامات ثابت کردیں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں