آوارہ کتوں نے انسانوں اورمویشیوں کو کاٹ لیا، علاقے میں خوف وہراس

نوشہروفیروز(آئی این پی)آوارہ کتوں کے کاٹنےکے واقعات کا سلسلہ نہ رک سکا، آوارہ کتوں سے مویشی تک محفوظ نہیں رہے، پھل کے قریب یونین کونسل خیر واہ کے گاں سہران چانڈیو، دری چانڈیو سمیت کئی دیہات میں کتوں کے کاٹنےکے واقعات میں شادی خان چانڈیو، یار محمد چانڈیو، محمد حسن چانڈیو، غلام شبیر چانڈیو زخمی ہوگئے مقامی دیہاتی افراد کے مطابق کتوں نے ایک اونٹ ایک بھینس سمیت کئی مویشی جانور کو بھی آوارہ کتوں نے کاٹ لیا،

دیہایتوں نے ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز تاشفین عالم، ضلعی صحت آفیسر صحت نوشہرو فیروز سے سگ گذیدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close