سی ڈی اے کا شہریوں کے لیےجوگنگ ٹریکس کی تعمیر کا فیصلہ،کہاں کہاں جوگنگ ٹریکس بنائے جائیں گے؟

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی ترقیاتی ادارے کی انتظامیہ اسلام آباد کے شہریوں کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہا ہے۔ اس سلسلے میں سی ڈی اے انتظامیہ نے شہر کے مختلف مقامات پر جوگنگ ٹریکس کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جوگنگ ٹریکس لقمان حکیم روڈ تا زرعی ترقیاتی بینک اور اس سے منسلک فیصل ایونیو کی گرین بیلٹ پر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح ایک اور جوگنگ ٹریک پمز ہسپتال تا فیصل ایونیو گرین بیلٹ پر تعمیر کیا جائے گاجبکہ فضل حق ایونیو سیکٹر جی سکس ٹو ساتھ بھی جوگنگ ٹریک کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مزیدبرآں سیکٹر جی سکس تھری فضل حق ایونیو پر بھی جوگنگ ٹریک تعمیر کیا جائے گا جبکہ پربت روڈ پارک سیکٹر ایف سیون فور اور پنجاب ہاس سیکٹر ایف فائیو میں بھی ایک ایک جوگنگ ٹریک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ماحول کو سرسبز وشاداب رکھنے کے لئے سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے انوائرمنٹ ونگ کو مزید شجرکاری کی بھی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں تاکہ شہری پرفضا ماحول میں بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہوسکیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close