سردی کی شدت میں اضافہ، گیس غائب، ایندھن کی فروخت کرنیوالا مافیا سرگرم ہوگیا

ہارون آباد(آئی این پی)سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ایندھن فروخت کرنے والے مافیا نے لوٹ مار شروع کردی،لکڑیوں کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا،مہنگائی کی ستائی عوام کی دہائی انتظامیہ بھی توجہ دلانے کے باوجود کاروائی کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرنے لگی شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق شہریوں طارق موچی،ابرار،عدنان،احسن و دیگر نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد کو بتایا کہ گرمیوں میں لکڑیاں 300 سے 400 روپے من میں فروخت ہوتی تھیں اور سردیاں شروع ہوتے ہی لکڑیاں مہنگے داموں کر دی جاتی ہیں

ان لکڑیوں کی ٹال مالکان مافیا کو کوئی پوچھنے والا نہیں اور نہ ہی انہیں سرکاری نرخ ناموں، ریٹ لسٹوں میں شامل کیا جاتا ہے بے لگام ایندھن فروخت کرنے والے ٹال مالکان نے خود ساختہ لکڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی پہلے ہی عوام حکومت کی جانب سے مہنگائی میں اضافہ پر پریشان ہے اب جس طبقے کا جتنا دل کرتا ہے عوام کو بے دردی سے لوٹتا ہے اور انتظامی سطح پر کوئی پوچھنے والا نہیں افسران اپنے کاموں میں مصروف ہیں مگر اس ایندھن لکڑیاں فروخت کرنے والے بے لگام مافیا کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے

یہ ایندھن فروخت کرنے والے مختلف مقامات پر بلا خوف و خطر سردیوں اور گرمیوں میں مرضی کے ریٹ طے کرکے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر حکام سے معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں