پنجاب کی طرف سے خیبر پختونخوا کوگندم کی ترسیل پر پابندی، فلور ملز ایسوسی ایشن نے کے پی حکومت سے مطالبہ کر دیا

پشاور(آ ئی این پی)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین صابر احمد بنگش نے کہا کہ پنجاب کی طرف سے خیبر پختونخوا کوگندم کی ترسیل پر پابندی لگائی جارہی ہیں،خیبر پختونخوا حکومت ان پابندیوں کاسختی سے نوٹس لے۔اتوار کو پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس ایسوسی ایشن کے چیئرمین صابر احمد بنگش کی صدارت میں منعقد ہوا۔ ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے ڈویژنل سینئر وائس چیئرمینوں کے علاوہ ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر فلور ملز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر محمد نعیم بٹ بھی موجود تھے۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین صابر احمد بنگش نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب کی طرف سے خیبر پختونخوا کوگندم کی ترسیل پر پابندی لگانا شروع کردی ہے جس پر پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے ان پابندیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ یہ تمام پابندیاں آئین کے منافی اور غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت کو ان پابندیوں کاسختی سے نوٹس لینا چاہئے۔ یہ پابندیاں صوبہ خیبر پختونخوا کے ساتھ اور اس کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا بھی پاکستان کا اہم حصہ ہے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close