سگے باپ کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا

پشاور(آ ئی این پی) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ڈھائی سال قبل اپنے سگے باپ کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کا تعلق گھڑی عزیز خان سے جس نے بہن کی شادی کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے اپنے سگے باپ کو قتل کر دیا تھا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے،

ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چمکنی ہارون جدون کو مخبر کے زریعے سے اطلاع موصول کہ تھانہ چمکنی کی حدود گھڑی عزیز میں اپنے باپ کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم موجود ہے،جس پر ایس ایچ او تھانہ چمکنی ہارون جدون نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نہایت حکمت عملی کے ساتھ اشتہاری ملزم سردار ولد نادر کو گرفتار کرلیا،،گرفتار ملزم کا تعلق گھڑی عزیز خان سے جس نے بہن کی شادی کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے اپنے سگے باپ کو قتل کر دیا تھا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close