تھرپارکر(آئی این پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ تھرپارکر کے عوام کو تعلیم، صحت، پانی اور روزگار کے ذرائع دیئے جائیں اور وہاں کے لوگوں کی زمین کی حفاظت کی جائے۔ ہفتے کو مٹھی میں تھرپارکر بار ایسوسی ایشن کی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد انہوں نے کہا کہ اپنے عہدے تک جو کام کرنا ہوگا کرجاؤں گا، ملک کا آئین ہی ملک کو متحد رکھتا ہے،
تھر کے لوگوں کو ان کا حق ضرور ملے گا، ان کا حق نہ دینے کا کوئی جواز نہیں، پورا پاکستان میں نے گھوما ہے لیکن سب سے زیادہ دل میرا تھرمیں لگتا ہے،تھر میں وکیلوں کے بھی مسائل ہیں، ڈی سی سے تھرپارکر کے معاملے پر کافی تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔کچھ چیزیں انہوں نے بتائی ہیں کچھ چیزیں آپ کی طرف سے آئی ہیں، تھرپارکر میں مذہبی سیاحت کے بڑے مواقع ہیں، مجھے پوری امید ہے تھر کے باسیوں کے ساتھ انصاف ہوگا،یہاں کے لوگوں کو ان کی بنیادی حقوق ضرور ملیں گے، تھر کیلئے پانی کا لمبا کنال ا?تا ہے راستے میں گڑھ ہوتا ہوگا، تھر کے باسیوں کا کوئی حق نہیں دیتا تو سرکاری افسر دیں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں