نتھیا گلی میں فائیو اسٹارہوٹل کا ٹھیکہ ممتاز مسلم کو کیسے دیا گیا؟حقائق سامنے آ گئے

گلیات(آئی این پی) ترجمان جی ڈی اے ا حسن حمید نے نتھیاگلی میں ہوٹل کا ٹھیکہ وزیراعظم کے ساتھی ممتاز مسلم کو خلاف قانون دینے کی تردید کردی،ہوٹل کے قیام کے ٹھیکے سے متعلق تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے، وزیراعلیٰ اور دیگر حکومتی شخصیات کا پرا جیکٹ پر اثرانداز ہونا بے بنیاد ہے۔ جمعہ کو ترجمان جی ڈی اے احسن حمید نے فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی قانون کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے، جی ڈی اے کے بورڈ کے سربراہ ایک پرائیویٹ ممبر ہیں، پرائیویٹ و سرکاری ممبران کے علاوہ دو ایم پی اپیز بھی بورڈ کا حصہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شفافیت خود احتسابی کو یقینی بنانے کیلئے ا پوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی بھی بورڈ میں شامل ہیں، صوبائی حکومت کا نتھیاگلی میں فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر سے متعلق امور میں کوئی واسطہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر نشر ہونے والی خبریں من گھڑت، بے بنیاد اور حقائق کے خلاف ہیں، 2019 میں فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر سے متعلق قومی اور بین الاقوامی اخبارات میں اشتہار دیا، 2021 میں سب سے زیادہ بولی دہندہ فرم بیرن کو پروجیکٹ ایوارڈ کیا گیا، جی ڈی اے آزاد اور خود مختار ادارہ ہے، کوئی حکومتی دبا نہیں تھا، قوائد میرٹ اور قانون کے مطابق پراجیکٹ ایوارڈ کیا گیا۔ ترجمان جی ڈی اے نے ہوٹل کے قیام اور کانٹریکٹ ایوارڈ کرنے سے متعلقہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے، وزیراعلیٰ اور دیگر حکومتی شخصیات کا پروجیکٹ پر اثرقطعی غلط اور بے بنیاد ہے،

کامیاب فرم اور جی ڈی ایکے درمیان پروجیکٹ کا ایگریمنٹ 09 جون 2021 کو سائن ہوا،05 ستمبر کو وزیراعظم پاکستان نے اس منصوبے کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا، بیرن ہوٹل کے مالک اور وزیر اعلی کے پی کے درمیان تعارفی ملاقات 16 ستمبر 2021 کو ہوئی، ممتاز مسلم نیحکومت کی سیاحت کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close