کراچی (آئی این پی) وزیر بورڈز و جامعات سندھ اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ حکومت کا تعلیمی بورڈز کی اصلاحات اور ڈیجیٹلائیزیشن کا فیصلہ کیا ہے،تمام تعلیمی بورڈز کا رزلٹ ڈیجیٹلائز کرنے پر کام ہو رہا ہے، تمام تعلیمی بورڈز آٹومیشن اور ڈیجیٹلائیزیشن ہونے کے بعد اساتذہ گھر بیٹھ کر بھی پیپرز چیک کر سکیں گے۔جمعہ کو وزیر بورڈز و جامعات سندھ اسماعیل راہو کی زیر صدارت تمام تعلیمی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں تعلیمی بورڈز کی اصلاحات اور ڈیجیٹلائیزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں سیکریٹری بورڈز چیئرمین اسلام آبادتعلیم بورڈ، سی ای او پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن، چیئرمین پشاور بورڈ اور سندھ کیتمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز نے شرکت کی۔اسلام آباد بورڈ کے چیئرمین قیصرعالم نے اجلاس کو آٹومیشن اور ڈیجیٹلائیزیشن پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کو پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن کے چیئرمین نے کمیشن کے قیام کے اغراض و مقاصد اور پہلی جماعت سے 8 جماعت کی اسیسمینٹ اورامتحانات کے نظام میں کی گئی اصلاحات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس کو سندھ کے تعلیمی بورڈز کو آٹومیشن اور ڈیجیٹلائیز کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔صوبائی وزیر بورڈز اسماعیل راہو نے ایڈیشنل سیکریٹری بورڈز، کراچی اور نوابشاہ کے تعلیمی بورڈزکے چیئرمین پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی سندھ کے تمام تعلیمی بورڈزکی اصلاحات اور ڈیجیٹلا ئیزیشن کو جلد مکمل کرنے کے لیے اپنی سفار شات مرتب کرے گی۔
اسماعیل راہو کاکہنا تھا کہ تمام تعلیمی بورڈز کا رزلٹ ڈیجیٹلائز کرنے پر کام ہو رہا ہے، تمام تعلیمی بورڈز آٹومیشن اور ڈیجیٹلائیزیشن ہونے کے بعد اساتذہ گھر بیٹھ کر بھی پیپرز چیک کر سکیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں