واٹر بورڈ کے 352 سینئر افسران کی ترقیاں

کراچی(آئی این پی) واٹر بورڈ کے 352 سینئر افسران کی ترقیاں، ڈسپلن آف سروسز کے قوائد و ضوابط کے تحت ڈپارٹمنٹل پروموشن سلیکشن کمیٹی کی شفارشات پر ترقیاں کی گئیں۔ افسران کا وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم سے اظہار تشکر، 20 گریڈ میں ترقی پانے والوں میں محمد نسیم خان، شعیب تغلق، تحسین منظر، منظور کھتری، حسن اعجاز کاظمی، سکندر زرداری، شکیل قریشی، خرم شہزاد، امتیاز الدین، اویس ملک، منصور صدیقی، وقار ہاشمی شامل، 19 گریڈ میں ترقی پانے والوں میں سید سردار شاہ، سید عامر وقار، عبدالجبار شیخ، ارشد وارثی، محمد شاہد، گانجی، ایاز تنیو، آصف خان، جاوید بھٹو، رزاق مگسی، بشیر بلوچ اور دیگر شامل، صدر انجینئرز اینڈ آفیسرز ایسوسیشن ندیم کرمانی نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے خوشی کا دن ہے۔

ندیم کرمانی نے کہا کہ وزیر بلدیات سندھ، وائس چیئرمین واٹر بورڈ اور ایم ڈی واٹر بورڈ کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں کے باعث آج افسران کی ترقیاں ہوئی ہیں۔ ڈی۔پی۔سی ٹو کے تحت دیگر ملازمین کی ترقیاں فوری طور پر کی جائیں۔ وائس چیئرمین واٹر بورڈسید نجمی عالم نے کہا کہ افسران کی ترقیاں شفاف طریقے سے کرکے مینجمنٹ اپنے وعدے میں سرخرو ہوگئی ہے۔ واٹر بورڈ نے ایک اور سنگ میل کامیابی کے ساتھ عبور کرلیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close