ارسا کاایک اور کارنامہ، ایک ارب لاگت کا دریائے سندھ پر لگا جدید سسٹم کباڑ کی نظر ہوگیا

سکھر(آئی این پی) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے ایک ارب لاگت کا دریائے سندھ پر لگا جدید سسٹم ناکارہ بتا کر کباڑی کے حوالے کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دریائی پانی کی ناپ جدید طریقے سے کرنے کا سسٹم کباڑی کے حوالے کر دیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ارب سے زائد خرچ کر کے لگایا گیا سسٹم کباڑ میں بیچ دیا گیا۔ذرائع کے مطابق دریائے سندھ پر بیراجز پر جدید ٹیلی میٹری سسٹم لگایا گیا تھا،

ارسا نے اس سسٹم کو ناکارہ دکھا کر کباڑی کے حوالے کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک کباڑی کو یہ جدید مشینری صرف ساڑھے 4 کروڑ روپے میں بیچی گئی، جس کے بعد اسے کباڑی اتار کر لے گیا۔دریائے سندھ کی نایاب نابینا ڈولفن کی زندگیوں کو خطرہ لاحق تونسہ، پنجند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراجز سے سسٹم کا سامان کباڑی لے گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close